حیدرآباد ۔7۔مئی(اعتماد نیوز)عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس کے اہم ملزم و
گجرات کے سابق وزیر داخلہ امیت شاہ کو آج سی بی آئی عدالت نے کلین چٹ دے
دی۔ سی بی آئی نے مزید کہا کہ امیت شاہ کے خلاف اس کیس میں کوئی معتبر ثوبت
نہیں ہیں جسکی بنا پر یہ
ثابت کیا جائے کہ امیدشاہ اس فرضی انکاؤنٹر کیس
میں مجرم ہیں۔ اور ان پر چارج شیٹ داخل کیا جائے۔ سی بی آئی عہدیدار وشاش
کمار مینا نے آج کہا کہ اس کیس میں امیت شاہ کو اس لئے کلین چٹ دی جا رہی
ہے کیونکہ ان پر کئے گئے الزامات پر کوئی معتبر ثبوت نہیں ہے۔